حکومت نے موٹرسائیکل اور گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ ایکسائز پنجاب نے گاڑیوں کے لیے کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس کے اجراء کا عمل شروع کر دیا ہے، یہ فیصلہ عوام کی جانب سے شکایات اور حکام کو درپیش آپریشنل چیلنجوں کے بعد کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے صوبائی کابینہ نے نمبر پلیٹ مینوفیکچرنگ پر حکومتی اجارہ داری ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اور ایک نیا لائسنسنگ نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس سے متعدد کمپنیوں اور اداروں کو پیداوار اور تقسیم کے عمل میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔
درخواست دہندگان کو اب نئی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس کے لیے فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد رجسٹریشن کے عمل کو ہموار کرنا اور گاڑیوں اور موٹر سائیکل مالکان پر مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔
ایکسائز کے ڈائریکٹر جنرل فیصل فرید نے سیکریٹری ایکسائز مسعود مختار کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں نئی یا ڈپلیکیٹ رجسٹریشن کی درخواستوں کے ساتھ نمبر پلیٹس کے لیے فیس وصولی کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایک اندازے کے مطابق گاڑیوں کے مالکان موجودہ سرکاری قیمتوں کے مقابلے نمبر پلیٹس پر 500 روپے تک کی بچت کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ پچھلے تین سالوں میں صوبے میں تقریباً تیس لاکھ گاڑیوں کے مالکان سے فیس وصول کرنے کے باوجود نمبر پلیٹس کے اجراء میں تاخیر ایک مستقل مسئلہ رہا ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79