لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جب کہ لاہور کی گلیوں اور روڈز کی تعمیر و ترقی، سینی ٹیشن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تین ماہ میں لاہور کی گلیاں، بازار کی تعمیر و بحالی، اسٹریٹ لائٹس، فراہمی و نکاسی آب کے پراجیکٹ مکمل کئے جائیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ جیو گرافکل انفارمیشن سسٹم کے ذریعے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیسپاک اور ماحولیات کے ماہرین بھی لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں معاونت کریں گے۔
علاوہ ازیں ماحولیاتی تحفظ، پارکوں کی بحالی اور خوبصورتی کے منصوبے بھی ڈویلپمنٹ پلان میں شامل ہیں۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ عرصہ دراز سے نظر انداز سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی جب کہ تمام گلی محلے صاف دیکھنا چاہتی ہوں، سیورج بھی ٹھیک کئے جائیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79