امریکہ نے پاکستان میں متبادل توانائی کے بڑے منصوبے کیلئے تعاون کا عندیہ دے دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار تیس تک پاکستان میں شمسی توانائی سے دس ہزار میگاواٹ تک بجلی پیدا کرنےکا منصوبہ ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان میں 2030 تک 60 فیصد توانائی قابل تجدید ذرائع سے پیدا کی جائے گی، جس سے ہر تیسرے پاکستانی گھر کو بجلی فراہم کی جا سکے گی۔
الیکٹرک گاڑیوں کی تحقیق وترقی کیلئے لمز کو دی گئی گرانٹ سے بھی کام ہورہاہے، یوایس ایڈ نے پاکستانی کلائمیٹ فنڈ کیلئے تقریباَ 100 ملین ڈالرفراہم کیے گئے ہیں۔
دوسری طرف امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی اور تجارت کے شعبہ میں خاص شراکت داری ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79