وزیر اعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ 28 سے 29 اپریل 2024 تک ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کو عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کی دعوت سعودی ولی عہد اور ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر کلاؤس شواب نے دی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان عالمی صحت کے نظام، جامع اقتصادی ترقی کو فروغ، علاقائی شراکت داروں کے ساتھ تعاون اور پائیدار اقتصادی ترقی کے ساتھ توازن قائم کرنے کے چیلنجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کرے گا۔
وزیراعظم اور وزیر خارجہ مختلف عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی اداروں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف 4 اور 5 مئی 2024 کو گیمبیا کے شہر بنجول میں 15ویں او آئی سی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79