29

ایف آئی اے کا غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون (ٹی این اے)

ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون۔ گزشتہ 4 ماہ کے دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 267 چھاپہ مار کاروائیاں کیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق 269 مقدمات درج کر کے327 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 36 انکوئریوں کی تفتیش بھی مکمل کی گئی، گزشتہ 4 ماہ کے دوران پشاور زون نے 107 مقدمات درج کر کے 116 ملزمان کو گرفتار کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کوہاٹ زون نے 21 مقدمات درج کر کے 21 ملزمان کو گرفتار کیا، لاہور زون نے 25 مقدمات درج کر کے 36 ملزمان کو گرفتار کیا، گجرانوالہ زون نے 39 مقدمات درج کر کے 52 ملزمان کو گرفتار کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ فیصل آباد زون نے 19 مقدمات درج کر کے 29 ملزمان کو گرفتار کیا، ملتان زون نے 16 مقدمات درج کر کے 18 ملزمان کو گرفتار کیا، اسلام آباد زون نے 6 مقدمات درج کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کیا۔

اس کے علاوہ کراچی زون نے16 مقدمات درج کئے جبکہ 27 ملزمان کو گرفتار کیا، حیدرآباد زون نے 7 مقدمات درج کر کے 10 ملزمان کو گرفتار کیا، بلوچستان زون نے حوالہ ہنڈی میں 13 مقدمات درج کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ گزشتہ 4 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 62 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی، برآمد کی گئی کرنسی میں 289036 امریکی ڈالر، 17 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں، برآمد کی گئی کرنسی میں 37 کروڑ 17 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بھی شامل ہیں، ملک گیر چھاپوں کے دوران متعدد دکانوں کو بھی سیل کیا گیا،ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس شواہد کی روشنی میں قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی، غیر قانونی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث بین الاقوامی ایجنٹوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304

Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں