آبنائے ہرمز سے کونسے جہاز گزر سکتے ہیں؟ ایران نے واضح کر دیا

تہران (18 اپریل 2026): ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کے بعد آبی گزرگاہ سے جہاز رانی کا نیا اصول واضح کر دیا۔

سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز عبور کرنے کیلیے ان بحری جہازوں کو ترجیح دے گا جو ادائیگی کریں گے۔

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت پانے والے جہازوں کی محدود تعداد کے پیش نظر ایران نے فیصلہ کیا ہے کہ ان جہازوں کو ترجیح دی جائے گی جو آبی گزرگاہ کے نئے پروٹوکولز پر تیزی سے عمل کریں گے اور سکیورٹی و حفاظتی خدمات کی فیس ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے