109

۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی اور ایس پی آصف صدیق نے رینک لگائے

ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کا عمل جاری ہے وائرلیس آپریٹر ہیڈ کانسٹبل ناصر کی اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی اور ایس پی آصف صدیق نے رینک لگائے۔ اس موقع پر سی ٹی او لاہور نے ترقی پر وائرلیس آپریٹر کو مٹھائی اور پھول بھی دئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرٹ اور بروقت ترقی ملنا ہر اہلکار کا بنیادی حق ہے۔ ترقی بڑھنے سے ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ سی ٹی او لاہورنے بہترین کارکردگی پر بینڈ انچارج محمد شفیق کو شاباش دی اور نقد انعام اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں