انگلینڈ کے سکیورٹی اپکسپرٹ ڈیوڈ سںیرز کل لاہور پہنچیں گے جبکہ نیوزی لینڈ کے سکیورٹی ایکسپرٹ ریگ ڈیکسن 22 اگست کو لاہورپہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں سکیورٹی ایکسپرٹ پنجاب اور وفاقی سکیورٹی افسران سے بریفنگ لیں گے جبکہ دونوں سکیورٹی افسران قذافی سٹیڈیم اور روالپنڈی سٹیڈیم کا دورہ بھی کرینگے ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سیکورٹی افسر ریگ ڈیکسن 27 اگست کو نیوزی لینڈ واپسں جا کر رپورٹ دیں گے جبکہ انگلینڈ کے سکیورٹی افسر نیوزی لینڈ سیریز کے اختتام تک1ماہ پاکستان میں ہی رہیں گے۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ دونوں سکیورٹی افسران کا دورہ پاکستان افغانستان صورتحال کی وجہ نہیں ہے۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دورہ پاکستان سے پہلے سکیورٹی وفد روٹین میں بھیجتے ہیں۔
ترجمان پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم نے گیارہ ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہےجبکہ انگلش ٹیم اکتوبر کے دوسرے ہفتے پاکستان پہنچے گی۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79