وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فلاحی ریاستوں میں امیر اور غریب کیلئے قانون ایک جیسا ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر میں حکومتی اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے اقتصادی ترقی و روزگار کی فراہمی، غذائی تحفظ، سروس ڈیلیوری کی بہتری، ادارہ جاتی اصلاحات اور قانون کی بالادستی کیلئے لائحہ عمل تشکیل دے دیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کیلئے لائحہ عمل تیار ہے جسکا نفاذ دو مرحلوں میں کیا جائے گا جبکہ مذکورہ لائحہ عمل کی ہفتہ وار منصوبہ بندی کرکے عملدرآمد کو معینہ مدت میں یقینی بنایا جائے گا۔
بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں چھ ماہ کی مدت میں شہروں میں صفائی ستھرائی کے نظام کی بحالی، ندی نالوں کی صفائی اور ان پر تجاوزات کا خاتمہ ، تعلیم اور صحت کے شعبے میں اصلاحات، بنیادی ڈھانچے کی بحالی و مرمت، بجلی اور صاف پانی کے موجودہ نظام کی بحالی شامل ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں طویل مدتی اصلاحات شامل ہیں۔
بریفنگ دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ اقتصادی ترقی اور روزگار کی فراہمی کیلئے صنعتی ترقی، کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
وزیراعظم کو اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ ادھورے منصوبوں کی جلد تکمیل، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صحت و تعلیم کے شعبوں کی مانیٹرنگ، بجلی کے موجودہ نظام میں بہتری، ٹیکس کے نظام کی اصلاحات اور قانون کی بالا دستی کیلئے اقدامات بھی لائحہ عمل کا حصہ ہیں۔غذائی تحفظ کیلئے لائیو سٹاک، فلوری کلچر، ہارٹی کلچر اور کچن گارڈننگ کو فروغ دیا جائے گا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِاعظم عمران خان نے قانون کی بالا دستی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ فلاحی ریاستوں میں امیر اور غریب کیلئے قانون ایک جیسا ہوتا ہے۔
وزیرِاعظم عمران خان نے مزید کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے ایک جامع حکمتِ عملی بنا کر اس پر جلد عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔
اجلاس میں وزیر برائے کشمیر امور و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور متعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت کیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79