اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی رہائشگاہ پر پولیس نے دوبارہ چھاپہ مارا۔
ترجمان اپوزیشن لیڈر کی جانب سے جری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی پی کے چہیتے اے ایس آئی فیضان کریم، نجی کپڑوں میں ملبوس افراد اور پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مارا، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس فیملی میمبران کو ہراساں کررہی ہے، اہلکاروں نے گھر پرحلیم عادل شیخ کے متعلق معلومات لی۔ ایک گھنٹے بعد دوبارہ آئیں گے، پولیس اہلکار کہہ کر واپس روانہ ہوگئے۔