185

ہر ضلع میں سینٹر آف ایکسی لینس بنانا چاہتی ہوں. وزیراعلیٰ پنجاب

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر ضلع میں سینٹر آف ایکسی لینس بنانا چاہتی ہوں، پنجاب میں معذورافراد کیلئےوہیل چیئرپروگرام شروع کیا ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل بچوں سے ملاقات کرکے بہت خوش ہوں، خصوصی بچے ہمارے ہیروہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ ہیروزکچھ نہ کچھ کمی کے ساتھ کمال کرتے ہیں، پنجاب میں معذورافراد کیلئے وہیل چیئرپروگرام شروع کیا، جوبھی وہیل چیئرنہیں لے سکتا، میرےآفس سےرابطہ کرے۔

مریم نوازنے خطاب میں کہا کہ وہیل چیئرکیلئے آن لائن رجسٹریشن کرائیں، آپ کے گھر پہنچائیں گے، ہرضلع میں سینٹرآف ایکسی لینس بناناچاہتی ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں اسپیشل بچوں کیلئے فنڈزکی منظوری دی تھی، آٹزم کیلئے بھی ادارہ بنائیں گے جہاں بچوں کی مدد کرسکیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آٹزم کی بیماری کاعلاج پاکستان میں نہیں، ان بچوں کیلئے بہت کچھ کرنا ہے اورکریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں