156

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد اور مارگلہ میں لگنے والی آگ کا سخت نوٹس

اسلام آباد اور مارگلہ میں جنگلات و جھاڑیوں میں ایک ہی دن میں 15 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات کا وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایک ہی دن میں 15 مقامات پر ہونے والی آتشزدگی کے واقعات کی جامع تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور آتشزدگی کے واقعات کی ایف آئی آرز درج کرانے کی ہدایت کی ہے۔

آتشزدگی کے حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ کیا اور کہا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی یا اتفاقیہ و حادثاتی طور پر لگی۔ تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایک روز میں 15 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات کی تحقیقات کیلئے فوری کمیٹی تشکیل دی جائے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس اسلام آباد نے متعلقہ حکام کو ٹاسک دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں