نواز شریف نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا۔ ثاقب نثارنے مجھے ہمیشہ کے لیے پارٹی صدارت سے نکالا تھا۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ٹانگیں کھینچنے کا سلسلہ1947سے ہی جاری ہے، اس بات کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ ہم نے اپنے پیروں پرکلہاڑی ماری ہے۔
نوازشریف نے خطاب میں کہا کہ ٹانگیں کھینچنے والے نہ آتے تو ملک آج خوشحال ہوتا، پارٹی رہنماؤں نے بڑی مصیبتیں برداشت کی ہیں، اللہ نے ہم سے بڑے کام لیے۔ اپنے کارکنوں سمیت تمام رہنماؤں پر فخر ہے۔
صدرمسلم لیگ ن کہا کہ پارٹی کی لیڈر شپ ہر امتحان میں پوری اتری ہے، پارٹی رہنماؤں نے کون سی ایسی سختی ہے جوبرداشت نہیں کی، میری آنکھوں کے سامنے مریم نواز کو ہتھکڑی لگاکر لےجایاجاتاتھا۔
نوازشریف نے کہا کہ حمزہ شہبازنے جواں مردی کے ساتھ جیل کاٹی، مریم نواز شریف کو بھی مبارکباد دیتا ہوں، پارٹی کو متحرک رکھنے کے لیے جیل تک چلی گئیں، شہبازشریف نے کبھی بھی اپنے بھائی سے بے وفائی نہیں کی، شہبازشریف اس جرم میں جیل بھی چلے گئےمگر اف تک نہیں کی۔
نوازشریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدرمنتخب
انھوں نے کہا کہ آج مشورے ہورہے ہیں کسی طرح بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہوجائے، میرے اور شہبازشریف کے درمیان دراڑڈالنے کی کوشش کی گئی، شہبازشریف پارٹی کے ہر امتحان میں سرخروہوئے، شہبازشریف جھکے نہیں دبے نہیں۔
صدرمسلم لیگ ن نے کہا کہ کارکنوں کےساتھ ساتھ شہبازشریف کودل کی گہرائیوں سےمبارکباددیتاہوں، اس دوران کئی اتارچڑھاؤ آئے، بلاؤ انہیں جنہوں نے مجھے نکالا تھا، مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالاگیا تھا۔
نوازشریف نے خطاب میں کہا کہ کارکن مسلم لیگ ن کوچلانے والےاسکی حفاظت کرنے والے ہیں، دل کی گہرائیوں سے کارکنوں کومبارکباددیتا ہوں، کارکنوں کوخوشی منانے دیں، ثاقب نثارنے مجھے بلاوجہ نکالاتھا۔ ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا۔ ثاقب نثارنےمجھے ہمیشہ کے لیے پارٹی صدارت سے نکالاتھا۔
انھوں نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیس سچے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے دوسروں کے کندھوں پر بیٹھ کر سیاست کی، بانی پی ٹی آئی نے بنی گالہ کی سڑک بنانے کا کہا ایک ہفتےمیں بنا دی، اس کے بعد موصوف لندن چلے گئے، انہوں نےلندن میں پلان بنایا کہ نوازشریف کی حکومت ختم کرنی ہے.
نوازشریف نے کہا کہ دھرنےکےدوران میرے پاس بندہ بھیج کراستعفے کا مطالبہ کیا گیا، مجھے کہا گیا کہ آپ استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، کہا گیا استعفیٰ نہ دیا تووہ سلوک کرینگے جوآپ یاد رکھیں گے، میں نے جواب دیا جو کرنا ہے کرڈالیں، تیسری قوت کااشارہ آپ کی طرف نہیں تھا توسیاست چھوڑنےکوتیارہوں۔
صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بتائیں کیا وہ تیسری قوت نہیں تھے؟ جنرل ظہیرالاسلام نے کہا ہم نے مختلف پارٹیوں کو آزما لیا، جنرل ظہیرالاسلام نے کہا ہم تیسری قوت کو’’الاؤ‘‘ کررہے ہیں، کہا گیا نوازشریف کے گلے میں رسہ ڈال کر لائیں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم 28 مئی والے ہیں 9 مئی والے نہیں، بل کلنٹن نے فون کرکےکہا ایٹمی دھماکے نہ کریں، ہم نے اس زمانے کے 5 ارب ڈالر ٹھکرادیے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79