پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے برطانیہ کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
پی آئی اے کے حکام کے مطابق پاکستان سے برطانیہ کے لیے ہفتہ وار 22 پروازیں آپریٹ کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق فلائٹ آپریشن کے حوالے سے ایک اشتہار بھی شائع کیا گیا ہے جس میں پی آئی اے نے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹ پر ان فلائٹ کیٹرنگ سروسز کی فراہمی کے لیے کمپنیوں سے ٹینڈرز طلب کئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 9 پروازوں کے لیے 6500 کھانے کے ٹینڈرز طلب کئے گئے ہیں۔
لندن ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 10 پروازوں کے لیے 7500 میل پیک کے ٹینڈرز طلب کئے گئے ہیں۔
جبکہ برمنگھم ائیرپورٹ پر ہفتہ وار 2 پروازوں کیلئے کھانے کے 2200 پیک کے لیے کیٹرنگ کمپنیوں سے ٹینڈرز طلب کئے گئے ہیں۔
پی آئی اے حکام کے مطابق خواہشمند کیٹرنگ کمپنیاں 27 جون 2024 تک ٹیکنیکل اور فنانشل پروپوزل جمع کروا سکیں گی۔
یاد رہے کہ 2020 میں پی آئی اے کے جعلی پائلٹ اسکینڈل کی وجہ سے یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے یورپی ممالک کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا تھا۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79