151

وزیراعظم شہبازشریف ایرانی صدرکی نمازجنازہ میں شرکت کریں گے (ٹی این اے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدرابراہیم رئیسی کی نمازجنازہ میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کل ایران جائیں گے، وزیراعظم ایرانی صدرابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور دیگرکی نمازجنازہ میں شرکت کریں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف ایران سے دبئی روانہ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سمیت تمام افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں