لاہورمیں وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی مرکزی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدرمسلم لیگ ن نواز شریف کومبارک باد دیتا ہوں، اللہ نے دوبارہ نوازشریف کوعزت دی ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ 2002 اور2017 میں زیادتی ہوئی، اللہ نے آپ کی قربانیوں کا صلہ دیا ہے، نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ کی حکومت خدمت کررہی ہے۔
نوازشریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدرمنتخب
وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، نوازشریف کو اس کی خدمات کی وجہ سے نکالاگیا تھا، نواز شریف کی قیادت میں ملک دوبارہ ترقی کرے گا۔ نوازشریف کو جھوٹے مقدمات میں سزادی گئی۔
شہبازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو منظورہوا تو ہماری تمام تر محنت مقبول ہوں گی، آج سازشیں کرنے والوں کا منہ کالاہوا، نوازشریف سرخروہوا۔ بانی پی ٹی آئی کا مکرو چہرہ سب کے سامنے ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی آج پاک فوج کو بدنام کررہاہے، جنہوں نے ملک کی خاطر جانیں دیں ان کو بدنام کیا جا رہا ہے، عدلیہ میں موجود کچھ کالی بھیڑیں اس کی ضمانت چاہتے ہیں، 25کروڑعوام بانی پی ٹی آئی کی سازشوں کوپیروں تلے رونددیں گے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79