ذرائع کے مطابق القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب کی 16 رکنی ٹیم نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی فیز 2 کے دفتر پر چھاپہ مارا، اور وہاں موجود عملے سے پوچھ گچھ کی اور القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کی دستاویز سے متعلق عملے سے سوالات کیے۔
بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر نیب ٹیم کے چھاپے کے وقت پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ ایلیٹ فورس بھی موجود تھی، جنہوں نے چھاپے کے وقت بحریہ ٹاؤن جانے والے تمام راستوں کو مکمل سیل کر دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی فیز 2 کے دفتر میں تقریباً سوا گھنٹے تک تلاشی لی، اور دفتر کے کمپیوٹرز اور دستاویزات اپنے قبضے میں لے لی۔
ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے دفتر میں موجود عملے نے نیب ٹیم کو بتایا کہ القادریونیورسٹی ٹرسٹ کے حوالے سے کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔
نیب کی ٹیم نے بحریہ ٹاؤن کے کارپوریٹ ہیڈ آفس ون اور ٹو، چیف ایگزیکٹو آفس اور شکایتی دفتر کو سیل کر دیا ہے۔
نیب کی ٹیم نے بحریہ انکلیو کی زمین کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں، متعلقہ زمین کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے نے چڑیا گھر کے لیے مختص کی تھی۔
بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے دفتر پر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چاہے ان پر کتنا ہی ظلم کر لیا جائے وہ وعدہ معاف گواہ نہیں بنیں گے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79