امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وطن سے دور طلبہ و طالبات کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔
بشکیک سے پاکستانی طلبہ کا امیر جماعت اسلامی سے رابطہ ہوا جس میں طلبہ نے حافظ نعیم الرحمان کو وہاں کی موجودہ صورت حال سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عدم رابطہ اور تعاون قابلِ تشویش ہے، وطن سے دور طلبہ و طالبات کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور پاکستانی طلبہ کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے، حالات کو کنٹرول نہ کیا گیا تو تشدد مزید شہروں میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبہ کی بڑی تعداد اوش، جلال آباد اور قانت میں بھی موجود ہے، ایشین میڈیکل اکیڈمی قانت شہر میں بھی پاکستانی طلبہ شدید خوف کا شکار ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت ایشین یونیورسٹی آف کرغزستان میں طلبہ و طالبات کے لیے حفاظتی اقدامات کا بندوبست کرے، طلبہ انٹرنیشنل میڈیکل یونیورسٹی کرغزستان میں بھی عدم تحفظ محسوس کر رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف فوری اس معاملے کا نوٹس لیں، اصل صورتحال کافی تشویشناک ہے، طلبا کے مطابق سفارتخانے کا ردعمل اب تک مایوس کن رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ معاملے کی نزاکت کو سمجھیں، طلبا کی زندگیاں داو پر لگی ہیں، انہیں مشکل سے نکالنے اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79