138

بشکیک سے 30 طلباء کو لے کر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی(ٹی این اے)

کرغزستان میں پھنسے 30 پاکستانی طلباء کو لے کر پرواز لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خصوصی طور پر لاہور ایئرپورٹ پہنچے اور بشکیک سے آنے والے طلباء سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر لاہور ایئرپورٹ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

پرواز کے اے 574 میں 30 پاکستانی طلبا سمیت 180 مسافر سوار تھے، جبکہ کرغزستان میں پھنسے مزید طلبا کو لانے کے لیے خصوصی پروازیں کل بھی چلائی جائیں گی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے طلبہ سے پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے متعلق معلومات لیں اور مسائل پوچھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں