وزیرِ اعظم عمران خان کو دنیا کی چوتھی امیر ترین شخصیت اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ٹیلی فون کیا ہے۔
ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے بل گیٹس کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے کوششوں سے آگاہ کیا۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے بل گیٹس کو بتایا کہ پاکستان میں اس سال پولیو کا 1 کیس رپورٹ ہوا ہے، ملک میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پولیو سے نمٹنے کے لیے کوششیں ابھی جاری ہیں، حکومت ملک میں پولیو کے مرض کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔