107

نواز شریف کے بعد کلثوم نواز کو کورونا ویکسین لگانے کی جعلی انٹری کا انکشاف

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بعد ان کی مرحومہ اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو بھی کورونا ویکسین لگانے کی جعلی انٹری کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز کو ویکسین لگانے کی جعلی انٹری میلسی میں کی گئی، جس کے مطابق مرحومہ بیگم کلثوم نواز کو سائنوویک کی پہلی ڈوز 5 اکتوبر کو لگائی گئی۔ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز کو دوسری ڈوز کے لئے 6 نومبر کو بلایا گیا ہے، بیگم کلثوم نواز کے انتقال کو تین سال ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کورونا ویکسینیشن کیلئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نام کی ایک اور انٹری سامنے آئی تھی، لاہور کے بعد نارووال کے ایک سینٹر میں بھی کورونا ویکسینیشن میں نوازشریف کا نام درج ہوا تھا۔

ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے نواز شریف کے نام کی جعلی انٹری کی، ڈیٹا اندراج میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ کی کاپی استعمال ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں