وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
زلزلے سے نقصانات اور موجودہ صورتحال کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے۔اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو حکومت بلوچستان کو تمام ممکنہ معاونت کی فراہمی اور زلزلے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ ہرنائی زلزلے کے 8 زخمیوں کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ پہنچایا گیا، ہرنائی میں ہنگامی بنیادوں پر امداد اور متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ، سبی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں رات گئے شدید زلزلے کے باعث 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، ہرنائی اور شاہرگ میں 70 سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا، آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79