206

اسلام آباد میں ڈینگی کیسز اور اموات بڑھ گئیں

ملک بھر میں ڈینگی تشویشناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے، اسلام آباد میں ڈینگی سے ایک اور شخص انتقال کر گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے مزید 96 افراد بیمار ہوگئے، اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 815 ہوگئی۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیاء کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے انتقال کرنے والا اتفاق کالونی ترنول، اسلام آباد کا رہائشی تھا، ڈینگی سے انتقال کرنے والا بےنظیر بھٹو اسپتال میں زیر علاج تھا۔ڈاکٹر زعیم ضیاء کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ایک ماہ کے دوران ڈینگی سے 5 افراد انتقال کرچکے جبکہ 815 افراد ڈینگی سے بیمار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے مضافات میں ڈینگی شدت اختیار کرنے لگا ہے اور دیہی علاقوں میں 545 افراد ڈینگی سے بیمار ہوچکے ہیں جبکہ دارالحکومت کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 270 کیس رپوٹ ہوچکے ہیں۔دوسری جانب ملک کے دیگر شہروں پشاور، لاہور اور کراچی میں بھی ڈینگی کے کیسز بڑھنے لگے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں