لاہور(07اکتوبر2021) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے بلوچستان زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ زلزلہ متاثرین اور فوت شدگان کے لواحقین کیلئے فوری معاوضے کا اعلان کیا جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ناگہانی آفت سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، متاثرین کو ریسکیو کرنے اور طبی امداد کی فراہمی کیلئے ایئرایمبولینس کا استعمال کیا جائے۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے کہا کہ بلوچستان حکومت ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کی امداد کرے اور زلزلہ زدگان کیلئے کھانے پینے کا فوری انتظام کرے۔ مسلم لیگی قائدین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فوت شدگان کی مغفرت اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
65
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79