کراچی (7اکتوبر2021) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے بلوچستان کے علاقے کوءٹہ، سبی ہرنائی ، پشین چمن، زیارت سمیت دیگر علاقوں میں ایک روز قبل آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی جانی و مالی نقصان پر شدید دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدرتی آفت اور بلوچستان کی عوام کے لیے مشکل گھڑی ہے مختلف علاقوں میں لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں امدادی کاروائیوں کے لیئے سب کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ زلزلے سے ہرنائی میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی لوگو ں کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے جبکہ ملبے تلے دب کر سینکڑوں افراد زخمی اور بہت سارے لوگ جانبحق ہوگئے ہیں ، بلوچستان میں اس سے قبل بھی 2013 میں آواران میں زلزلوں سے شدید تباہی ہوئی تھی اور لوگ جاں بحق بھی ہوئے تھے، اس وقت بلوچستان کے لوگ مشکل میں ہیں اور ہم سب کو ملکر پکے اور سچے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے بلوچستان کے بہن بھائیوں کی مدد کرنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر بلوچستان میں ریلیف کا کا م شروع کروا دیا ہے اور پاک فوج بھی متاثرین کی مد د کرنے کے لیئے پہنچ چکی ہے اور بہت سارے لوگوں کو تو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل بھی کیا جا چکا ہے، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تمام وفاقی وزراء اور متعلقہ وفاقی اداروں کو ایمرجنسی کی بنیادوں پر بلوچستان میں ریلیف کی سرگرمیوں کے احکامات جاری کردینے سے جلد متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام مکمل کر لیاجائے گا ، وفاقی ادارے اس وقت بلوچستان حکومت کی مکمل معاونت کر رہے ہیں اور ملبے کے نیچے سے لوگوں کو نکالنے اور ملبہ ہٹانے کا کام ہیوی مشینری کی مدد سے کیا جارہا ہے، پاک فوج زخمیوں کو طبی امداد کے ساتھ ساتھ متاثرین کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر رہی ہے اور شدید زخمیوں کو آرمی کے ہیلی کاپٹرکے ذریعے کوءٹہ ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہر مشکل وقت میں پاک فوج پاکستان کی عوام کی مدد کے لیئے پہنچ جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام اپنی فوج سے پیار اور مکمل بھروسہ کرتے ہیں بلوچستان کی عوام کی مددکے لیئے ہر پاکستانی اپنی حیثیت کے مطابق کردار ادا کرے ۔
50
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79