نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں طیب طاہر اور خوشدل شاہ کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت سدرن پنجاب نے سینٹرل پنجاب کو 6 وکٹوں سے مات دے دی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سینٹرل پنجاب نے پہلے بیٹنگ کی جہاں کامران اکمل، محمد اخلاق اور سیف بدر کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد حسین طلعت اور تجربہ کار شعیب ملک نے ٹیم کو سنبھالا۔
دونوں نے چوتھی وکٹ پر 82 رنز کی شراکت قائم کی، شعیب ملک نے 26 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ حسین طلعت نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے۔
سینٹرل پنجاب کا اسکور 9 وکٹ پر 154رنز رہا، سدرن پنجاب کی جانب سے ضیا الحق نے 4، قائم مقام کپتان عامر یامین اور محمد عمران نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جوابی اننگز میں ذیشان اشرف اور پچھلے مقابلے کے مین آف دی میچ آغا سلمان کی وکٹیں جلد گرگئیں۔
طیب طاہر کے ساتھ محمد عمران نے 42 رنز کی شراکت بنائی، عمران 24 رنز اسکور کرکے آؤٹ ہوئے، اس کے بعد کھیل کا کنٹرول طیب طاہر اور خوشد شاہ نے سنبھال لیا۔
دونوں نے 92 رنز جوڑے، طیب طاہر نے 68 رنز میں 8 چوکے، 2 چھکے لگائے جبکہ خوشدل شاہ 8 چوکوں کی مدد سے 51 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
سدرن پنجاب نے 19 اوورز میں 6 وکٹوں سے فتح پائی اور یہ ایونٹ میں ان کی دوسری مسلسل کامیابی ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79