کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اینٹوں کے بھٹوں کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
سی ڈی اے کی جانب سے ریونیو حکام کو قانون کے مطابق کارروائی کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ہر ممکن تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر لینڈ سی ڈی اے محمد افنان عالم نے اس ضمن میں رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔
عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھٹہ مالکان اسلام آباد میں اینٹوں کے بھٹے کی اجازت کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔سی ڈی اے کی عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق سیکٹر ایچ 16 اور آئی 17 میں اینٹوں کے بھٹے غیر قانونی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اینٹوں کے بھٹہ مالکان کو نوٹس جاری کر دیا اور کیس کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79