بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔
ممبئی کی مقامی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں آریاں خان اور دیگر دو افراد کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔
آریان خان کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحویل آج ختم ہورہی تھی، اسی کے پیش نظر آریان خان و دیگر افراد نے ممبئی کی عدالت میں درخواست ضمانت جمع کرائی تھی۔
شاہ رخ خان کے بیٹے کے وکیل ستیش مانی شندے نے کہا ہے کہ وہ آریان خان کی ضمانت کے لیے ایک اور درخواست دیں گے۔
بھارتی انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے چند روز قبل کروز شپ پر ایک پارٹی کے دوران چھاپا مار کر آریان خان کو حراست میں لیا تھا۔
منشیات برآمدگی کیس میں آریان خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں گذشتہ روز 14 دن کی توسیع کی گئی تھی۔
اس کے بعد شاہ رخ خان کے صاحبزادے کے وکیل نے درخواست ضمانت دائر کی تھی جو مسترد کردی گئی۔
این سی بی کی جانب سےآریان خان پر منشیات کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ شاہ رخ خان کے بیٹے نے اس الزام کو مسترد کردیا تھا۔
تاہم تفتیش کے دوران آریان خان نے منشیات کے استعمال کا اعتراف کرلیا تھا، مذکورہ کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے کا پہلے 1روز پھر 3 روز اور آخر میں 14 روزہ ریمانڈ منظور کیا گیا۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79