108

سجل علی کی اسکول سے شکایتیں کیوں آتی تھیں؟

پاکستان کی معروف اداکارہ صبور علی نے اپنی بڑی بہن سجل علی سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ اسکول سے سب سے زیادہ شکایتیں سجل علی کی آیا کرتی تھیں۔

پاکستان کی فنکار بہنیں سجل علی اور صبور علی کا اپنے بھائی کے ہمراہ دیئے گئے ایک انٹرویو سے ایک کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے۔اس وائرل کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کی میزبان صنم جنگ، سجل علی، صبور علی اور اُن کے بھائی سے سوال کرتی ہیں کہ ’اسکول میں سب سے زیادہ شکایتیں کس کی آ تی تھیں؟‘

سوال کا جواب دیتے ہوئے صبور، سجل اور اُن کے بھائی نے ایک ہی کارڈ ہوا میں لہرایا جس پر سجل لکھا ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں