وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ضمانت میں ہونے والی توسیع پر تبصرہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 30 اکتوبر تک ضمانت ملی ہے۔