پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم بھی لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں دھماکے دار پرفارمنس دینے کے لیے تیار ہیں۔
ریشم نے لکس اسٹائل ایوارڈز کے اسٹوڈیو سے اپنے مداحوں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے سب سے پہلے لکس اسٹائل ایوارڈز کے 20 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
اداکارہ نے کہا کہ ’میرا لکس اسٹائل ایوارڈز کے ساتھ بہت پُرانا اور پیارا رشتہ ہے۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’اس بار بھی، آپ مجھے لکس اسٹائل ایوارڈز کے اسٹیج پر دھماکے دار پرفارمنس دیتے ہوئے دیکھیں گے۔آخر میں ریشم نے اپنے مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اُن سے اپنی محبت کا بھی اظہار کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سالانہ ایوارڈ شو ’لکس اسٹائل‘ میں اس برس جیو انٹرٹینمنٹ نے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔
جیو ٹی وی اپنی بہترین پروڈکشن کے لیے ٹیلی ویژن کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 25 نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79