چیئرمین بزنس مین گروپ و سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری زبیر موتی والا نے 72گھنٹوں کے لئے صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کردینے پر سوئی سودرن گیس کمپنی پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صنعتوں کی گیس فراہمی کو فوری طور پر بحال کیا جائے کیونکہ اس اقدام کی وجہ سے پیداواری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوں گی اور صنعتیں بروقت مال فراہم کرنے کے وعدوں کو پورا نہیں کرپائیں گی۔ ایک بیان میں چیئرمین بی ایم جی نے اس بات پر زور دیا کہ گیس فراہمی بند کردینے کے بجائے ایس ایس جی سی کو لوڈ مینیجمنٹ اور ریشنائزیشن پالیسی کو اپنانا ہو گا جبکہ صنعتوں کی گیس سپلائی کو فوری طور پر بحال کردیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ آر ایل این جی کی درآمدات میں تاخیر سے کراچی کی صنعتوں کو ہرگز متاثر نہیں ہونا چاہئے کیونکہ ان صنعتوں کو قدرتی گیس سندھ اور بلوچستان کے وسائل سے مہیا کی جاتی ہے ۔ یہ سراسر نا انصافی ہے سندھ میں پیدا ہونے والی گیس کراچی کی صنعتوں کو نہیں دی جارہی اور ایس ایس جی سی ایسی پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کے تحت صنعتوں کو گیس کی فراہمی کو سب سے پہلے منقطع کردیا جاتا ہے جو ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔
56
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79