119

پی سی بی نے ورنن فلینڈر کی پریس کانفرنس ملتوی کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر کی پریس کانفرنس ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج شیڈول ورچوئل پریس کانفرنس نہیں ہوگی۔

پی سی بی نے کہا کہ تکنیکی وجوہات پر پریس کانفرنس نہیں ہورہی کسی اور دن ری شیڈول کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ورنن فلینڈر کی پریس کانفرنس آج رکھی گئی تھی جبکہ اتوار کو حسن علی نے ورچوئل پریس کانفرنس کی تھی۔

پی سی بی نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے کیمپ کی میڈیا ایڈوائزری جاری کر رکھی ہے، میڈیا ایڈوائزری میں کھلاڑیوں اور اسپورٹس اسٹاف کی ورچوئل پریس کانفرنس رکھی گئیں۔ محمد رضوان اور حسن علی نے اب تک ورچوئل پریس کانفرنس کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں