دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجا دبئی پہنچ گئے جہاں وہ رواں ہفتے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی اور دوسرے امورز پر مشاورت ہوگی۔ اس دورے میں کرکٹ بورڈ سربراہ کا رسمی طور پر آئی سی سی حکام سے بھی بات چیت کا بھی امکان ہے۔ وہ یو اے ای کرکٹ بورڈ حکام اور سے بھی ملاقاتیں کرسکتے ہیں۔ رمیز راجا کی واپسی پندرہ اکتوبر کو متوقع ہے۔