لاہور( پ ر ) پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے پشاور پولیس کی جانب سے پشاور پریس کلب پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر بدترین حملہ قرار دیا ہے اور اسے فوجی آمر جنرل پرویز مشرف کے بدترین دور کی سیاہ تاریخ کا تسلسل قرار دیا ہے۔ پی یوجے کے صدر قمرالزمان بھٹی،سئنئر نائب صدر محسن علی،نائب صدر محمد بابر، جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن، سینئر جوائنٹ سیکرٹری عطیہ زیدی، جوائنٹ سیکرٹری طارق حسن، خزانچی ندیم شیخ اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے ملک کے ایک کمزور طبقے خواجہ سرا کی پریس کانفرنس روکنے کے لئے جس طرح پریس کلب میں داخلے کی کوشش کی اور پھر موقع پر موجود صحافیوں کو ڈرایا دھمکایا یہ سارے کا سارا اقدام آزادی صحافت اور آزادی اظہار پر بدترین حملہ اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کی بدترین پامالی ہے جس کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے۔ پی یوجے کے صدر قمرالزمان بھٹی کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس نے یہ پولیس گردی کا مظاہرہ کر کے نہ صرف وزیراعظم عمران خان کے ان دعووں کو شرمندہ کردیا ہے جس کے تحت وہ اکثر کے پی کے پولیس نظام کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے بلکہ پولیس کی اس حرکت نے جنرل مشرف کے دور آمریت کی بدترین یادیں بھی تازہ کردیں جب ماضی میں لاہور پریس کلب میں ایک تاجر رہنما عمر سیلیا کی پریس کانفرنس روکنے اور عمر سیلیا کو گرفتار کرنے لئے پنجاب پولیس کے اہلکار پریس کلب کی دیواریں پلانگ کر اندر داخل ہوگئے تھے۔ پی یوجے کے صدر قمرالزمان بھٹی کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی لاہور کے صحافیوں نے پولیس گردی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا تھا جس پر اس وقت کے وزیر اطلاعات جاوید جبار خود معافی مانگنے پریس کلب آئے تھے ۔ پی یوجے کے صدر نے واضح کیا کہ خیبر پختون خواہ حکومت اور پولیس حکام اس پولیس گردی کے خلاف متعقلہ ڈی ایس پی احسان شاہ اور دیگر پولیس اہلکار جو ان کے ہمراہ تھے کے خلاف فوری کارروائی کرئے ورنہ پورے پاکستان کے صحافی پی ایف یو جے کی کال پر ملک گیر احتجاج کریں گے۔
87
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79