پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اپنے مرحوم والد محمد عثمان فاروقی کے سوئم کی تاریخ اور دن کے بارے میں اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شرمیلا فاروقی نے اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے مرحوم والد محمد عثمان فاروقی کے سوئم کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی۔