پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیف ایگزیکٹو کی تلاش شروع کر دی، مدت ملازمت ابتدائی طور پر 3سال کی رکھی گئی ہے، وسیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد سے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ خالی ہے۔
پی سی بی کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کے خواہش مند اور معیار پر پورا اترنے والے امیدوار 27 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں