102

گرین لائن منصوبے کی مزید 40 بسیں آج کراچی پہنچیں گی

کراچی کے گرین لائن بس منصوبے کے لیے مزید 40 بسیں آج کراچی پہنچیں گی۔

پورٹ حکام کے مطابق جہاز ’’آئی وی اوشین‘‘ آج رات ساڑھے 11بجے کراچی بندرگاہ پہنچے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پورٹ پر برتھ ملنے کے بعد 40 بسیں جہاز سے اتاری جائیں گی۔ذرائع کے مطابق گرین لائن منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گرین لائن بس منصوبے کی پہلی کھیپ میں 40 بسیں گزشتہ ماہ کراچی پہنچی تھیں، اس موقع پر کراچی پورٹ پر ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شرکت کی تھیحکام کا کہنا ہے کہ پہلے فیز میں گرین لائن بسیں سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک چلائی جائیں گی، بسوں میں خواتین اور معذور افراد کے لیے مخصوص نشستیں ہوں گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر پہلے ہی کراچی والوں کو اکتوبر کے آخر میں گرین لائن بسیں چلانے کی خوش خبری دے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں