سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جب تک معیشت مزید نیچے نہ آجائے احتساب کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق صدر زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ اگلی باری کس کی دیکھ رہے ہیں، اس پر جواب میں انہوں نے کہا کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی۔
آصف زرداری سے ایک اور سوال کیا گیا کہ یہ احتساب کا عمل کب تک چلتا رہے گا؟ جواب میں سابق صدر نے کہا کہ جب تک معیشت مزید نیچے نہ آجائے سلسلہ جاری رہے گا۔