110

آصفہ بھٹو اور دیگر کی ڈاکٹر قدیر کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے جمعرات کو ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اے کیو خان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ڈاکٹر قدیرخان کے انتقال پر مرحوم کی صاحبزادیوں سے اظہار تعزیت کیا۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ ڈاکٹر اے کیوخان نے میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ مل کر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا ۔ ان کا انتقال قومی سانحہ ہے ۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی ان کے ہمراہ تھے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی ڈاکٹر اے کیوخان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں