قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم آئندہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گیشاہین شاہ نے گزشتہ روز ٹریننگ کے دوران کی کچھ تصاویر ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائیں، جس میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاری آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے۔
