85

وزیرِ اعظم عمران خان نے کسان پورٹل کا افتتاح کر دیا

وزیرِ اعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل کے تحت کاشت کاروں کے لیے کسان پورٹل کا افتتاح کر دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ محنت کش طبقہ پورا سال محنت کرتا ہے، محنت کش طبقے کی مدد سے اللّٰہ تعالیٰ خوش ہوتے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ کمزور اور محنت کش طبقے کی دعا خاص طور پر سنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسان کی مدد ہمارا وژن ہے، ہم نے انصاف کے لیے آواز اٹھائی، ہمارے ملک میں اکثریت چھوٹے کسانوں کی ہے، کسانوں اور مزدوروں کو اوپر لانا ہماری حکومت کا عزم ہے، کسان کو خوش حال کرنے سے ملک خوش حال ہوتا ہے، چھوٹے کسان کی مسلسل مدد کرنا میرا عزم ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 50 سال کے بعد ملک میں اب بڑے ڈیمز بن رہے ہیں، جن کی وجہ سے بہت جلد ملک میں پانی کا اضافہ ہو گا، کوہِ سلیمان سے آنے والا پانی کا ریلہ زیادہ تباہی مچاتا ہے، سیلابی ریلے روک کر پانی استعمال میں لا سکتے ہیں، دریاؤں میں پانی برسات اور گلیشیئر پگھلنے سے آتا ہے، پانی اسٹور کریں گے تو کسان کو پانی دے سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹا آدمی انصاف کی تلاش میں رہتا ہے، چھوٹا کسان باہر پیسہ لے کر نہیں جائے گا، لندن میں فلیٹ نہیں لے گا، بڑا آدمی انصاف نہیں این آر او چاہتا ہے، چھوٹا کسان قرضہ لینے جاتا ہے تو اسے بہت سود دینا پڑتا ہے، چھوٹا کسان سب سے زیادہ محنت کرتا ہے اور مشکلات کا سامنا بھی کرتا ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ کسان شوگر ملوں کے باہر لائن میں کھڑے رہتے تھے، کسانوں کو گنے کی کم قیمت ملتی تھی، میں نے سوچا تھا کہ جب میری باری آئے گی تو کسان کو پورا پیسہ دلاؤں گا، ہم نے ریسرچ پر کم پیسہ خرچ کیا، ریسرچ ختم ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ سے چھوٹے کسانوں کے پاس براہِ راست پیسہ آئے گا، کاشت کاری کے لیے ہمارے پاس وافر زمین موجود ہے، ایک بیماری آتی ہے، پورا خاندان مقروض ہو جاتا ہے، اب ہر خاندان ہیلتھ کارڈ پر 10 لاکھ روپے تک علاج کرا سکتا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے بتایا کہ امپورٹ کا بل 1 سال میں 53 فیصد بڑھ گیا ہے، روپے پر دباؤ عارضی ہے، ہم نے گندم، چینی اور گھی امپورٹ کیا ہے، باہر سے اشیاء منگوانے سے مہنگائی امپورٹ ہوتی ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ تمام چیزیں ملک میں بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک میں زراعت کو شامل کر دیا ہے، ماڈرن ٹیکنالوجی لانا ہے، پانی کا صحیح استعمال کرنا ہے، آبادی بڑھ رہی ہے، ہمیں پیداوار بھی بڑھانی ہے، پورٹل کا مقصد چھوٹے کسان کو آواز دینا ہے، چھوٹے کسانوں کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی چوری ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا ہےکہ پورٹل کے ذریعے یقینی بنائیں گے کہ کسانوں پر ظلم نہ ہو، کسان اس حکومت کو اپنا سمجھیں، میرا ایمان ہے کہ جب ہم کسانوں کی مدد کریں گے تو پاکستان کی مدد کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304

Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں