117

ممبرِ امتحانات پاکستان میڈیکل کمیشن کی برطرفی کا حکم معطل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے ممبرِ امتحانات کو عہدے سے برطرف کرنے کا حکم معطل کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ایم سی کے حکم کو معطل کر دیاعدالتِ عالیہ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پی ایم سی کے صدر، نائب صدر اور سیکریٹری کو نوٹسز جاری کر کے ان سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

ممبرِ امتحانات ڈاکٹر قاضی طاہرالدین نے اپنی برطرفی کے احکامات کو چیلنج کیا تھا۔

درخواست گزار ڈاکٹر قاضی طاہر الدین ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں