افغانستان کے شہر قندھار میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 47 ہو گئی۔
قندھار میں ہونے والے خودکش دھماکے کی اقوامِ متحدہ سمیت عالمی سطح پر مذمت کی گئی ہے۔جاری کیئے گئے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے قندھار دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قندھار دھماکے کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔