بھارت میں کرکٹ کے امورے چلانے والے ادارے بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں ہونے والا میچ منسوخ نہیں ہوسکتا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیو شکلا کا یہ ردِعمل ان کے ملک میں پاکستان اور بھارت کے درمیان طے شدہ گروپ میچ کی منسوخی کے مطالبے پر سامنے آیا۔ راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ایسے ٹورنامنٹس جنہیں کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے، ان میں شامل ممالک ایک مرتبہ کھیلنے کا وعدہ کرلیں تو اس سے پیچھے نہیں ہٹتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں کسی بھی ٹیم کے خلاف کھیلنے سے انکاری نہیں ہوسکتے، آپ کو ایسے ایونٹس میں کھیلنا ہی ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79