لاہور صبح 7 بجے ملتان روڈ پر جوس بنانے والی ایک فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے باعث 2 ورکر جاں بحق ہو گیےریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے سے ایک فیکٹری ورکر جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
