کراچی تاجر الانئس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین ایاز میمن موتی والا نے بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس اور ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے عید میلاد النبی کے جلوس پر حملہ اور تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اس وقت انتہا ء پسند ہندووں کی حکومت ہے جو مسلسل مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں جبکہ اترپردیش میں مسلمانوں کو جلوس کی اجازت نہ دینا مذہبی آزادی پر حملہ ہے ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ڈیفنس آفس میں تاجرا لائنس کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران کیا، ایاز میمن نے کہا کہ بھارت اس وقت مسلمانوں کے غیر محفوظ ملک بن گیا ہے بھارت کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے ایک جانب کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم جبکہ دوسری جانب بھارت میں بسنے والے مسلمانوں پر ظلم اور لاٹھی چارج کیا جارہا ہے گزشتہ ہفتے انڈیا نے پاکستان کی بھی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف سازش کرنے کی کوشش کی لیکن پاک بحریہ نے اس کو ایسا سبق سکھایا کہ وہ زندگی بھر یاد رکھے گا، انہوں نے کہا کہ جہاں انڈیا کا زور نہیں چلتا وہاں وہ بزدلانہ اور گھٹیا چالیں چلتا ہے بھارت کو بخوبی اندازہ ہے کہ پاکستان اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی طاقت رکھتا ہے اس لیئے وہ ہم سے پنگا نہیں لیتا مگر پاکستانیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیئے مسلمانوں کو تکلیف دیتا ہے اور ان پر ظلم کرتا ہے ، انہوں نے کہا کہ بھارت اسوقت انتہا پسند ہندواسٹیٹ بنا ہوا ہے جہاں کوئی بھی دوسری اقلیت محفوظ نہیں ہے نہ تو ان کو مذہبی تہواراور رسومات اداکرنے کی آزادی ہے اورنہ ہی دیگر معمولات زندگی وہ لوگ پرسکون طریقے سے ادا کر سکتے ہیں جبکہ اس کے برعکس پاکستان میں اقلیتوں کو بھرپور سیکورٹی حاصل ہے اوران کے مذہبی تہواروں میں حکومت اور پاکستانی قوم اقلیتوں کے حقوق کا خاص رکھتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال بھارت کو بہت مہنگا پڑیگا اور وہ دن بھی دنیا دیکھے گی جب بھارت اپنے اعمالوں کی وجہ سے ٹکڑوں میں بٹ جائے گا
69
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79