عابد خان کی قیادت میں یونائیٹڈ گروپ کے وفد کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
چیمبر کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل میں تعاون کا یقین دلایا
اسلام آباد ( ٹی این اے ) یونائیٹڈ گروپ کے ایک وفد نے گروپ چیئرمین عابد خان کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور چیمبر کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی۔ ملک ندیم اختر، محمد سلیم، سید طارق اور دیگر وفد میں شامل تھے۔آئی سی سی آئی کے سابق صدور خالد جاوید، زبیر احمد ملک، طارق صادق، میاں شوکت مسعود، ظفر بختاوری، محمد اعجاز عباسی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونائیٹڈ گروپ کے چیئرمین عابد خان نے کہا کہ یونائیٹڈ گروپ اور فائونڈر گروپ نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں حصہ لے کرجمہوری کلچر کو فروغ دیا ہے جبکہ اس عمل سے ووٹرز کے ووٹ کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوا ہے جوحوصلہ افزا ہے۔ انہوںنے کہا کہ یونائیٹڈ گروپ اور فائونڈر گروپ کا اہم مقصد تاجر برادری کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے لہذا بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کو حل کرانے کی کوششوں میں یونائیٹڈ گروپ چیمبر کے عہدیدارن کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گا تا کہ مسائل حل ہونے سے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے اور معیشت بحالی کی طرف گامزن ہو۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے نومنتخب عہدیدارن کو مبارک باد پیش کرنے کیلئے چیمبر کا دورہ کرنے پر یونائیٹڈ گروپ کے چیئرمین عابدخان اور وفد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر بزنس کمیونٹی کا نمائندہ ادارہ ہے لہذا ممبران کا تعلق خواہ کسی بھی گروپ سے ہو چیمبر بلا تفریق بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرانے کیلئے کوشاں رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ گروپ کاروباری سرگرمیوں کے بہتر فروغ اور مسائل کے حل کیلئے اپنی تجاویز چیمبر کو ارسال کرتا رہے تاکہ ان تجاویز کی روشنی میں متعلقہ اداروں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے کاروبار ی طبقے کے مسائل کو حل کرانے کیلئے موثر کوششیں کی جائیں۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر جمشید اختر شیخ اور نائب صدر محمد فہیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونائیٹڈ گروپ کے وفد نے چیمبر کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کر کے ایک عمدہ روایت قائم کی ہے جو امید ہے آئندہ بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چیمبر کی نئی ٹیم بلا تفریق سب ممبران کے مفادات کے تحفظ کیلئے کام کرے گی اور کسی بھی ممبر کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ چیمبر سے رابطہ کر سکتا ہے تا کہ مل جل کر مسائل حل کرائے جائیں۔
آئی سی سی آئی کے سابق صدور خالد جاوید، زبیر احمد ملک، طارق صادق، میاں شوکت مسعود، ظفر بختاوری اور محمد اعجاز عباسی سمیت دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد و اتفاق کے ذریعے ہی بزنس کمیونٹی کے حقوق کا بہتر تحفظ کیا جا سکتا ہے لہذا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے فائونڈر گروپ اور یونائیٹڈ گروپ ایک پیج پر ہوں گے اور مل جل کر بزنس کمیونٹی کی خدمت کرتے رہیں گے۔
90
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79