107

کورونا ویکسین مہم گھر گھر شروع کرنے کا اعلان

حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسین مہم گھر گھر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، مہم 25 اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گی۔

کورونا ویکسین مہم گھر گھر شروع کرنے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مہم کے لیے فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے اور یہ پنجاب کے 36 اضلاع میں جاری رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گھر گھر مہم کا مقصد 100 فیصد افراد کی ویکسینیشن کا ٹارگٹ حاصل کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں