108

اقرا یونیورسٹی کاپہلی نجی نیشنل اسپورٹس اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان

m

اقرا یونیورسٹی کا طلبہ کو کھیلوں کے وظائف دینے اور نارتھ کراچی کیمپس میں پہلی نجی نیشنل اسپورٹس اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان
فزیکل ایجوکیشن ،صحت اور اسپورٹس کانفرنس کے پہلے روز چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ ، اور ڈائریکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ نصر اللہ رانا کی شرکت

کراچی (ٹی این اے )اقرا ءیونیورسٹی نے طلبہ کو کھیلوں کے وظائف دینے اور نارتھ کراچی کیمپس میں پہلی نجی نیشنل اسپورٹس اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اقراءیونیورسٹی کے زیرِاہتمام کانفرنس کے پہلے روز فزیکل ایجوکیشن ،صحت اور اسپورٹس کانفرنس کا انعقاد اقرا یونیورسٹی کراچی کیمپس میں کیا گیا۔اس کانفرنس کا مقصد علاقائی اور قومی یونیورسٹی اسپورٹنگ‘ انفراسٹرکچر تیار کرنے کیلئے ملک بھر کی تمام اسپورٹس کمیونٹی کو اکٹھا کرنا ہے۔کانفرنس میں اقرا یونیورسٹی کے بانی اورچانسلر حنید لاکھانی ، وائس چانسلر اور صدر اقرا یونیورسٹی ڈاکٹر وسیم قاضی ، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ ، اور ڈائریکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ نصر اللہ رانا نے شرکت کی۔کانفرنس میں اسپورٹس ڈائریکٹرز ، معززین ، اسکولز اور یونیورسٹی کے کوچز اور نوجوان کھلاڑیوں سمیت پاکستان کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے بھی شرکت کی اور پاکستان میں کھیلوں کے لیے کی جانے والی اقرا یونیوورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔وائس چانسلر اور صدر اقرا یونیورسٹی ڈاکٹر وسیم قاضی نے تقریب کے دوران حاضرین کو کھیلوں کے فروغ کے لیے اقرا یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کے ساتھ مستقبل کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اقرا یونیورسٹی پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہے جو اس درجے کی نیشنل اسپورٹس اکیڈمی قائم کر رہی ہے ، جہاں مختلف کھیلوں کے لیے بین الاقوامی کوچز ہوں گے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نوجوان عثمان ڈار نے اقرا یونیورسٹی کو نیشنل یوتھ اولمپکس کے لیے برانڈنگ کرنے کی ذمہ داری دی ہے اور مشعل تھامنے کی تقریب کی میزبانی بھی اقرا یونیورسٹی کرے گی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے بتایا کہ اقرا یونیورسٹی کے ہونہار طلبا نے کھیلوں کے میدان میں 300سونے کے تمغے جیتے ہیں جن میں 264 میڈلز طالبات نے اور35 طلبہ نے جیتے ہیں۔انہوں نے کہا اسپورٹس اکیڈمی کے ہر کھیل میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پانچ پانچ طلبا کوان کی حوصلہ افزائی کے لیے حیند لاکھانی کی جانب سے اسکالر شپ بھی دی جائے گی۔ چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے جسمانی تعلیم ، صحت اور کھیلوں پر پہلی قومی کھیلوں کی کانفرنس کے انعقاد میں اقرا یونیورسٹی کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کانفرنس کے انعقاد ہر اقرا یونیورسٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دیکھا ہے اقرا یونیورسٹی نے اپنے آغاز سے ہی ہمیشہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی ہم نصابی سرگرمیوں خصوصاً کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ اقرا یونیورسٹی کے بانی اورچانسلر حنید لاکھانی نے یونیورسٹی کے اس مقصد کوایک بار دہرایا کہ طلباءکو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی جائے۔حنید لاکھانی نے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ یونیورسٹی طلباءکو کھیلوں کے وظائف دے گی اور اپنے نارتھ کراچی کیمپس میں پہلی نجی نیشنل اسپورٹس اکیڈمی قائم کرے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ “ہم ایک اسپورٹس اکیڈمی قائم کرنے جا رہے ہیں جو تعلیم ، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے ساتھ کھیل کو مربوط کرتی ہے۔ اقرا یونیورسٹی ہر کھیل کے لیے پانچ وظائف فراہم کرے گی۔ ہم کرکٹ اور دیگر کھیلوں کو یکساں اہمیت دیں گے۔ اقرا یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس میں جدید ترین کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ قائم کیا جائے گا۔

تصویر کیپشن
اقرا یونیورسٹی کے بانی اورچانسلر حنید لاکھانی ، وائس چانسلر اور صدر اقرا یونیورسٹی ڈاکٹر وسیم قاضی کے ہمراہ چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کو گلدستہ پیش کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304

Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں